چنتامنی:18 ؍اگست(محمد اسلم؍ایس او نیوز)کار کو لاری ٹکرماردینے کے نتیجے میں کار ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیایہ حادثہ چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود تمیسندرہ کے قریب پیش آیا۔رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق چکبالاپور بی۔جے۔ایس۔کالج کا لکچرشرنیواس(35)آج صبح 9بجے چنتامنی سے چکبالاپور کے طرف کار میں جارہا تھا۔تیزرفتار میں آئی لاری تمیسندرہ کے پاس کار کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں شرنیواس شدید طور پر زخمی ہوگیا فوراََ اُس کو کولار کے جلپا اسپتال روانہ کیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چنتامنی رورل پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر آنند کمار ،سب انسپکٹر لیاقت اللہ وغیرہ پہنچ کر معائنہ کرکہ لاری کو اپنے قبضے میں لیکر معاملہ درج کرلیا ہے۔